پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سے آگاہی کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیپا ٹائٹس کی علامات، وجوہات اور خطرات سے دنیا کے باسیوں کو آگاہی دے کر موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 28 جو لائی کو ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام کو ہیپا ٹائٹس کے بڑھتے ہو ئے خطرے سے آگاہ کرنا اور اس سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنے اور حکومتوں اور طبی ماہرین کی توجہ اس عفریت پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات پر مرکوز کرانا ہے۔

یوں تو دنیا کے بیشتر ممالک ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے وائرس سے متاثر ہیں۔ تاہم یہ بیماری ایشیائی ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ماہرین کے مطابق چین میں ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔

ہیپا ٹائٹس سی کو عرف عام میں کالا یر قان بھی کہا جاتا ہے ۔ اس بیماری کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات میں لو گوں کی لاعلمی ، احتیاتی تدابیر پر عمل نہ کرنا ، غیر محفوظ انتقال خون ، ڈسپوزایبل سرنجوں کا دوبارہ استعمال، دندان سازوں اورحجاموں کے آلودہ آلات اور سرنج کے ذریعے نشہ کی عادت شامل ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading