90 سالہ بزرگ کی 28 سالہ لڑکی سے منگنی۔شادی کی تاریخ بھی طئے

نارنگ منڈی ,:پاکستان کے نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ جنڈیالہ کلساں میں نوے سالہ بزرگ چوہدری محمد مالک نے بیس سالہ لڑکی سے منگنی کر لی،دو ماہ بعد نکاح کی رسم اور رخصتی ہوگی۔اس سلسلہ میں دونوں خاندانوں کے مابین تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ چوہدری محمد مالک تیس سال قبل پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے اور ان کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے جبکہ ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیوں کی اولاد بھی جوان ہے،ان کے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں جو ان کی شادی پر خوشی سے نہال ہے۔محمد مالک کا کہناہے کہ وہ اپنی تنہائی کو دور کرنے کیلئے یہ شادی کر رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading