سعودی عرب کا شاپنگ مالز اور عوامی بازار بند کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور عوامی بازار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شاپنگ مالز میں موجود تفریحی مراکز بھی بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔#KSA #Malls #Shutdown #CoronaVirus

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے اورسبق کے مطابق گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کورونا وائرس سے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مکہ گورنریٹ کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق تجارتی مراکز، شاپنگ مالز میں قائم ریستوران اور پلے لینڈ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس پابندی سے سپر مارکیٹیں اور فارمیسیاں مستثنیٰ ہوں گی۔

شاپنگ مالز میں موجود تفریحی مراکز بھی بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

جدہ اور ریاض کی میونسپلٹیوں نے تمام تجارتی کمپلیکس، مالز اور ان میں جاری جملہ سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریستوران ، بچوں کے پلے لینڈ بھی شامل ہوں گے۔

تجارتی مراکز اور مالز میں موجود سپر مارکیٹیں اور فارمیسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

مشرقی ریجن کی میونسپلٹی کے ترجمان محمد بن عبدالعزیز الصفیان نے بتایا کہ ’میونسپلٹی نے احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام عوامی بازار ، بچوں کے پلے لینڈز اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے‘۔

سپر مارکیٹس کارکنان کو میڈیکل ماسک اور دستانے فراہم کریں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

’سپر مارکیٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کارکنان کو میڈیکل ماسک اور دستانے فراہم کریں۔ دروازوں پر جراثیم کش ادویہ کےسپرے کا انتظام کیا جائے۔ ٹرالی کو مسلسل اسپرے کیا جاتا رہے‘۔

میونسپلٹی نے باربر شاپس ، بیوٹی پارلرز کو کئی احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے تمام میونسپلٹیوں اور بلدیاتی کونسلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ’ تجارتی مراکز میں تفریحی مقامات بند کرائیں۔ شادی گھروں اور تعزیتی مجالس کے انعقاد کو روکیں۔ اس فیصلے پر 15مارچ سے عملدرآمد شروع کرادیا جائے‘۔ بشکریہ اردو نیوز سعودی عربیہ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading