کملیش تیواری قتل کیس : سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین مشتبہ افراد نظر آئے

لکھنو:ہندو مہا سبھا کے سابق صدر کملیش تیواری قتل کیس کے مشتبہ ملزمین کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔ یہ فوٹیج ایکسکلوزیو نیوز 18 کے پاس ہے ۔ اس فوٹیج میں دو افراد کے ساتھ ایک خاتون بھی نظر آرہی ہے ۔ اس میں ایک شخص کے ہاتھ میں ایک تھیلا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی میں مشتبہ ہتھیار لے کر آئے تھے ، جس سے کملیش کے قتل کو انجام دیا گیا ۔

بتادیں کہ کملیش تیواری کو پہلے گولی مارے جانے کی خبر سامنے آئی تھی ، لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کملیش تیواری کا کسی دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر قتل کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے موقع واردات سے ایک ریوالور بھی برآمد کی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیس کو کملیش تیواری کے ہی کسی جاننے والے نے انجام دیا ہے ۔ واردات کو انجام دے کر ملزم فرار ہوگیا ہے ۔(بہ شکریہ نیوز18اردو)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading