31مئی تک یہ ریاست گرین زون میں آسکتی ہے

ممبئی:5۔مئی۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے سرکاری افسران کو واضح طور پر کہہ دیا کہ 31 مئی تک ریاست کوپھرسے گرین زون میں لانا ہے ۔انھوں نے آج منترالیہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں ‘میونسپل کارپوریشن کے کمشنروں کے علاوہ محکمہ صحت عامہ سے وابستہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 مئی تک ریاست کو کسی بھی صورت میںگرین زون میں لانے کےلئے جو کرنا ہے کریں ۔ لاک ڈاون پرسختی سے عمل کروائیں۔فی الحال ریست کے زیادہ تراضلاع ریڈزون میں ہیں ۔ آرینج زون میں بڑی تعداد میں اضلاع کاشمار ہے جبکہ گرین زون میں چند ہی اضلاع ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading