این سی پی ضلع صدرگورٹھیکر کی بی جے پی میں شمولیت بھی
ناندیڑ:27اگست ۔(ورق تازہ نیوز)30اگست کو وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی مہاجنادیش یاترا دوپہردو بجے اردھاپور سے ناندیڑضلع میںداخل ہوگی ۔ 31اگست کو جنادیش یاترا لوہا سے نکل کر ناندیڑضلع سے آگے جائے گی ۔اس دوران دو دنوں تک ضلع بھر میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیاگیا ہے اورناندیڑشہر میں شام چھ بجے نیو مونڈھا میدان پر جلسہ رکھاگیاہے ۔
اس طرح کی معلومات رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کرنے آج دوپہر ریسٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔انھوں نے یاترا کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 30اگست کو دوپہر دو بجے وزیراعلیٰ کی جنادیش یاترا ردھاپور پہنچے گی اور جہاںسے ریالی نکال کر ناندیڑمیں داخل ہوگی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ریالی نکال کرشام سات بجے نیو مونڈھا میدان پر جلسہ عام ہوگا ۔
اسکے بعدوزیراعلیٰ ناندیڑمیں قیام کریں گے۔ 31اگست کوصبح ساڑھے نوبجے پریس کانفرنس سے مخاطب کریںگے اسکے بعد ریالی کی شکل میں لوہا کی سمت روانگی ہوگی ۔ناندیڑ سے گزرنے کے دوران مختلف مقامات پر وزیراعلی کاخیر مقدم کیاجائے گا۔چکھلی کر نے بتایا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر باپو صاحب گورٹھیکر ناندیڑمیںمنعقدہ جلسہ عام میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ بی جے پی میںشمولیت اختیار کریں گے۔
اس موقع پر اخباری نمائندوں نے کانگریس پارٹی کے 25کارپوریٹرس کے بی جے پی میںرابطہ میں ہونے کی خبر کے بارے میںدریافت کیاتوچکھلی کر نے کہا کہ یقینا 25کارپوریٹرس ہمارے ربط میں ہے لیکن انھیں پارٹی میں انکی شمولیت کافیصلہ بی جے پی ناندیڑ مجلس عاملہ کرے گی ۔اس پریس کانفرنس میں سابقہ رکن پارلیمنٹ بھاسکرراو پاٹل کھت گاونکر ‘ رام پاٹل راتولی کر ایم ایل سی ‘ دلیپ کندکرتے شہر صدر ] ڈاکٹرسنتوک ہنبرڈے ‘ پروین سالے بھی موجود تھے ۔