نوتنواں مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی)
ہندو نیپال کے نامور عالم دین مولانا مبارک حسین صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست کا اہتمام گزشتہ روز بعد نماز ظہر حضرت مولانا قمر الحسن صاحب قاسمی نائب صدر محکمہ شرعیہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا عظمت اللہ صاحب قاسمی صدر محکمہ شرعیہ ضلع مہراج گنج نے فرمائی، حافظ ظہیر اکمل سلمہ کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا۔
مولانا نصیر الدین صاحب ندوی نے فرمایا کہ مولانا مبارک مجاہد فی العلم والعمل تھے، مولانا مرحوم نے اس وقت جب کہ اتنی فراوانی اور سہولت نہیں تھی اپنے علاقے میں مدرسہ قائم کیا اور مسلسل محنت کرکے اسے پروان چڑھایا، جو آج ماشاء اللہ پورا دارالعلوم اور جامعہ بن چکاہے، اللہ اسے قائم و دائم رکھے،آمین۔
محکمہ شریعہ کے جنرل سکریٹری مولانا رشید احمد قاسمی نے فرمایا والد صاحب کی وجہ سے مجھ پر بہت شفقت فرماتے اور بیٹے کی طرح مانتے، وقت ضرورت مشورہ اور تعاون بھی فرماتے۔
مولانا قمر الحسن قاسمی صاحب نے فرمایا کہ جب سے میں اشرف العلوم کرتھیاں آیا ہوں، مولانا مرحوم کی توجہات میری طرف مرکوز ہوئی، میں نے محسوس کیا کہ وہ جیسے اپنے اساتذہ اور اکابر سےوالہانہ لگاؤ رکھتے ہیں، ایسے چھوٹوں پر بھی شفقت فرماتے تھے۔
مولانا ابوالکلام قاسمی صاحب نے فرمایا کہ مولانابڑے غمگسار تھے اور جو بھی ان کی خدمت میں اپنی ضرورت لے کر پہنچتا اس کا تعاون فرماتے، مولانا محمد صادق صاحب نے فرمایا کہ مولانا بلند اخلاق کے مالک تھے ان کے جانے سے بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، صدر محترم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کرائی اور اکابرین جو ابھی حال ہی میں داغ مفارقت دے گئے گئےہیں، ان کے لئے بھی ایصال ثواب کیا، صدر محترم کی پر سوز دعاؤں پر مجلس کااختتام ہوا، شرکاء میں مولانا عبداللہ صاحب قاسمی، مولانا غیاث الدین صاحب قاسمی، حاجی عبیدالرحمن صاحب، ثاقب رحمن صاحب اور شمس الزماں کے نام قابل ذکر ہے۔
