آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے وانوتو کی شہریت حاصل کرلی۔ ہندوستانی پاسپورٹ حوالے

نئی دہلی :انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے پاس درخواست داخل کی ہے کہ وہ اپنا ہندوستانی پاسپورٹ حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے آج اس بات کی توثیق کی۔

بتایا جاتا ہے کہ مودی نے ساؤتھ پیسفک کے جزیرہ نما ملک وانوتو کی شہریت حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے 2010 میں ہندوستان چھوڑا تھا اور لندن میں مقیم تھے۔ سابق آئی پی ایل سربراہ ان الزامات کے سلسلہ میں نفاذِ قانون ایجنسیوں کو مطلوب ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے دور میں کروڑہا روپئے کے فنڈس کے غبن میں ملوث رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ انھوں نے لندن میں ہائی کمیشن آف انڈیا کے دفتر میں درخواست داخل کی ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ ہم قواعد کے مطابق اس کا جائزہ لیں گے۔ قانون کے تحت اُن کے خلاف کیس جاری رہے گا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading