مکہ مکرمہ اور مدینہ سمیت متعدد شہروں میں بارش

مکہ مکرمہ اور مدینہ سمیت متعدد شہروں میں بارش مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، جموم، رہاط، مدرکہ اور الکامل دوپہر دو بجے تک بارش ہوسکتی ہے
ریاض: سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جدہ میں مطلع ابر آلود رہا جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ سمیت متعدد شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، جموم، رہاط، مدرکہ اور الکامل دوپہر دو بجے تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ طائف، اضم، میسان میں شام 4 بجے تک بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ‘جدہ، حدہ، القنفذہ اور اللیث میں رات 10 بجے تک مطلع ابر آلود اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے ’۔محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ سے متعلق کہا کہ‘الرایس، ینبع، الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک ہوتی رہے گی’۔

‘اسی طرح ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں گرد آلود ہوا چلے گی اور بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی’۔‘مشرقی ریجن میں بھی ملتی جلتی کیفیت ہوگی جہاں دوپہر دو بجے تک بارش کا امکان ہے ’۔دوسری جانب ایران کے جزیرے ہرمز کے‘ریڈ بیچ’پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ہے، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading