ناندیڑ:24جنوری:(ورق تازہ نیوز) یوم جمہوریہ سے قبل ثقافتی سرگرمیوں کے پیش نظر قریشیہ ہائی اسکول بارہ امام روڈ ناندیڑ میں مختلف مسابقتی سرگرمیوںکا سلسلہ جاری ہے۔ 19 جنوری کومطالعہ کی اہمیت کے عنوان پر اُردو مراٹھی اور انگریزی ان تینوں زبانوں میں تحریری مقابلے منعقد کئے گئے۔اس دن ڈرائنگ کے مقابلوں کا بھی انعقاد ہوا۔ ڈرائنگ مقابلوں میں طلباوطالبات کو تصویربنانے کےلئے موضوعات دئے گئے اور طلباءنے حسب موضوع تصویری خاکے بنائے۔

آج جماعت ہشتم ،نہم اور دہم کے طلباءوطالبات نے تقریری مقابلوںمیں حصہ لیا۔ یہ مقابلے بھی سہ لسانی تھے۔اُردو زبان میں پاکی آدھا ایمان ہے، مراٹھی میںپرجاستاک دیواس، اور انگریزی میں شوشل سروس گریٹ ورشپ کے موضوعات پر طلباءوطالبات نے بھر پورتیاری کے ساتھ تقاریرپیش کیں۔ دوپہر کے وقفہ کے بعد بیسٹ فرام ویسٹ (بیکار سے کارآمد اشیائ)مقابلے کے تحت طلبا کی تیار کردہ دست کاری کے مختلف ماڈلزکی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ آج کی ان تقریبات میں بطور مہمان خصوصی قریش ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب خواجہ پہلوان صاحب، سیکریٹری جناب محمد یوسف قریشی صاحب، اور رکن جناب ممتازحسین قریشی صاحب شریک تھے۔پروگرام میں سرپرستان کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام سرگرمیوںمیں طلباءنے بڑے جوش خروش سے حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس پروگرام کی نظامت نوید احمد قریشی ،محمدمجاہد قریشی سر نے انجام دی۔ذمہ داران انتظامیہ ، صدر مدرس جناب حامد حسین نے اور تمام اساتذہ نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔