ناندیڑ ۔ ممبئی راجیہ رانی ایکسپریس 10 جنوری سے چلے گی

ناندیڑ:4 جنوری: (ورق تازہ نیوز) ممبئی ۔منماڑ۔ راجیہ رانی ایکسپریس کو توسیع دیتے ہوئے اسے 10 جنوری سے ناندیڑ۔ منماڑ ۔ممبئی چلایا جا رہا ہے ۔ناندیڑ کے رکن پارلیمان پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے کہا کہ انہوں نے وزیر ریلوے پیوئش گوئل سے ٹرین کو ناندیڑ تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کو انہوں نے قبول کرلیا. اس ٹرین کے شروع ہونے سے ناندیڑ کے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم ہو رہی ہے ۔کیونکہ اس وقت ناندیڑ سے ممبئی کیلئے جو تین ایکسپریس ٹرین چلتی ہےں ان میں تلنگانہ کے مسافروں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے مراٹھواڑہ کے مسافروں کو ٹکٹ بک کرنے کے لئے پچیس تا تیس دن پہلے ریزرویشن فارم داخل کرنا پڑتا ہے۔

راجیہ رانی ایکسپریس کی درستگی اور واشنگ پہلے منماڑ پر ہوا کرتی تھیں لیکن اب یہ ناندیڑ اسٹیشن پرہی ہوگی۔منماڑ تا ناندیڑ تک یہ گاڑی انکائی‘ اورنگ آباد‘ پربھنی اور پورنا ان سٹیشنوں پر ٹھہرے گی۔ گاڑی میں جملہ 17 ڈوبے ہوں گے جن میں اے سی اور سلیپر کے علاوہ جنرل ڈبے شامل ہیں۔ ناندیڑ ۔ منماڑ ممبئی گاڑی نمبر 22102 ناندیڑ سے روزانہ رات 10 بجے چلی گی اور منماڑ کو دوسرے دن صبح پانچ بجے پہنچے گی وہاں سے 5:25 پر چل کر صبح دس بجے ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی بھی ۔واپسی میں ٹرین نمبر 22101 ممبئی ۔منماڑ رانی ایکسپریس ممبئی سے روزانہ شام چھ بجکر پچاس منٹ پر چل کر رات 11 بجکر 25 منٹ پر پر منماڑ اور دوسرے دن صبح سات بجکر بیس منٹ پر ناندیڑ پہنچے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading