1 March, 2023 16:45

10

بزم اردو ادب کی جانب سے اوسہ میں سہ لسانی عظیم الشان مشاعرہ۔۔ بیرونی اور مقامی شعراء کی شرکت۔۔۔ لاتور(محمد مسلم کبیر) اوسہ ضلع لاتور میں بزم اردو ادب اور مسلم سماج شیو جینتی کی جانب سے سہ لسانی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس سے قبل شیوجینتی کی مناسبت سے ڈاکٹر فاروق تامبولی نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے مذہبی رواداری کی بیشتر مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیوشاہی کی موجودہ تاریخ کی رد میں اصل تاریخ لکھنے کی ضرورت ہے۔مشاعرے سے قبل ہوئے اس سیشن کے صدارت اوسہ شہر بلدیہ کے سابق صدر ڈاکٹر افسر شیخ نے کی۔اُنہوں نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں چند فرقہ پرست تنظیمیں قومی یکجحتی،امن و آشتی کی بربادی پر تُلے ہوئے ہیں۔اُن کی اس گھناؤنی سازش کو بر وقت سکھ کر بھارت میں اتحاد اور اتفاق کو پروان چڑھانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ مشاعرہ کمیٹی کے آرگنائزر ایڈوکیٹ فیروز خان پٹھان اپنے افتتاحی کلمات کے دوران کہاکہ مشاعرے نہ صرف قومی یکجحتی کا پیغام دیتے ہیں بلکہ اُردو ادب کی شیرینی اور خوشبو سے دلوں کی جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔بعد ازاں معروف شاعر طالبِ شولاپوری کی صدارت میں مشاعرے کا آغاز ہوا جس کی نظامت مراٹھی کے معروف شاعر یوگی راج مانے نے کی۔مشاعرے میں طالبِ شولاپوری اور ڈی کے شیخ نے مزاحیہ کلام پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی،یوگی راج مانے،سنتوش ناراین کر،ایڈوکیٹ ہاشم پٹیل، ایڈوکیٹ اقبال شیخ،اختر شیخ،کے ٹی قاضی نے مراٹھی کلام پیش کئے۔محمد مسلم کبیر روشن اوسوي،سیّد پاشاہ رہبر،ایڈوکیٹ سیّد ظہیر الدین جوش،حافظ عمران،جیلانی مُلّا راز اور تنویر خطیب نے اُردو کلام پیش کر کے سامعین کے دلوں پر فتح حاصل کی تو احمد چاوش بے حال، اور گنیش پرساد تیواری نے ہندی کلام پیش کیا۔
بزمِ اُردو ادب کے صدر اویس احمد صدیقی نے بزم کے کارناموں کو پیش کرتے ہوئے اُردو ادب کے فروغ و اشاعت کے لیے کوشاں رہنے کی اپیل کی۔ اس بیان پر سابق صدر بلدیہ افسر شیخ نے اُردو کے فروغ اور اشاعت کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا۔ دریں اثناء بزم کی جانب سے اوسہ شہر میں بلدیہ کی جانب سے تعمیر شدہ"اُردو گھر"کے معمار ڈاکٹر افسر شیخ،معروف صحافی محمد مسلم کبیر، مراٹھی نامہ نگار جلیل پٹھان، اور لاتور ضلع میں"اذان"مقابلہ میں اول آنے والے نونہال موذن طارق جمیل کلیم اللہ قادری کو خصوصی مومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔
اس مشاعرے و جلسے کی مجموعی نظامت پروفیسر مظہر کوتوال، ڈاکٹر سیّد مدثر،سمير خان پٹھان نے کی اور مشاعرے و جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے،سیّد مصطفیٰ وکیل انعامدار، ڈاکٹر جیلانی پٹیل،ایڈیٹر مظہر پٹیل،باسط شیخ،ایڈوکیٹ محبوب شیخ،عمر پنجیشا،مفسر انصاری،مدثر قاضی،جعفر پٹیل،مظہر شیخ الملیکر، ذاکر کھوجن،خواجہ شیخ،نے کار ہائے نمایاں خدمات انجام دیں۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786