اورنگ آباد:25 مئی۔ (ورق تازہ نیوز)لگتا ہے کہ ریاست میں اب لاک ڈاون کے معاملے پر سیاست ہورہی ہے۔ اورنگ آباد میں ، شیوسینا اور ایم آئی ایم پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہیں۔ اگر لاک ڈاو¿ن نہیں اٹھایا جاتا ہے تو یکم جون سے اورنگ آباد میں لاک ڈاون کی پابندیوں پر عمل آوری نہیں کی جائے گی ۔ ایم آئی ایم کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے براہ راست انتباہ دیا ہے کہ اورنگ آباد میں دکانیں کھول دی جائیں گی۔
لاک ڈاون میں اب نرمی کی ضرورت ہے۔ کسی بھی حالت میں لاک ڈاون کو واپس لیا جانا چاہئے نہیں تو لوگ خود لاک ڈاون پرعمل نہیں کریں گے ۔ اورنگ آباد کے عوام یکم جون سے یقینی طور پر لاک ڈاون پر عمل نہیں کریں گے۔ دو ماہ قبل ، شہر میں کورونا مریضوں یومیہ تعداد 1800 ہوگئی تھی ، لیکن آج ہم 120 پر آچکے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 200 کے مریض مل رہے ہیں ۔
لوگوں نے بہت تعاون کیا ، بہت مشکلات برداشت کیں اور اعدادوشمار کو کم کیا۔ اب ایک بار پھر ، اگر وزیر اعظم ، وزیر اعلی ٹی وی پر آکر ہمارے سامنے علم پھیلانے جارہے ہیں تو کوئی بھی انکی بات نہیں سنے گا۔ اسلئے اگر وزیر اعظم ، وزیر اعلی یا میں بھی کہتا ہوں تو لوگ یکم جون کے بعد لاک ڈاون پرعمل آوری نہیں کریں گے ۔اس طرح کابیان امتیاز جلیل نے دیا ہے