یو پی ایس سی کوچنگ :حج کمیٹی آف انڈیا کی طلباءسے اپیل

ممبئی:9ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی میں سیول سروسیس ریزڈیشنیل کوچنگ کلاسیس انسٹی ٹیوٹCivil Services Residential Caoching Institute چلاتی ہے ۔ جس میں سیول سروسیس ( یو پی ایس سی) وغیرہ امتحانات کےلئے طلبا کی کوچنگ کی جاتی ہے ۔

تعلیمی سال 2020-21 کےلئے طلبا کو آن لائن داخلہ 10 ستمبرتا10اکتوبر 2020 کے درمیان دیا جارہا ہے ۔ڈاکٹرمسعوداحمدخاں سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا نے اپیل کی ہے کہ طلباءاپنے داخلہ فارم www. hajcommittee.gov.in اس ویب سائٹ پر آن لائن داخل کریں۔ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ‘حج ہاوس ممبئی میں واقع ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading