نیٹ‘ پیپر لیک معاملے پر ممبئی یوتھ کانگریس کا بی جے پی حکومت ک ے خلاف زبردست احتجاج

’نیٹ‘ پیپر لیک معاملے پر ممبئی یوتھ کانگریس کا بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج

’نیٹ‘ پیپر لیک معاملے کی جانچ کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جائے، مرکزی وزیر تعلیم فوری استعفیٰ دیں

ممبئی: ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے والے ’نیٹ‘ پیپر لیک معاملے کے خلاف ممبئی یوتھ کانگریس کی ریاستی صدر زینت شبرین کی قیادت میں آج فورٹ علاقے میں واقع ریاستی سی ای ٹی سیل دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاج میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین نے کہا کہ ’نیٹ‘ امتحان کا پرچہ لیک ہونے سے ملک بھر کے 24 لاکھ طلبہ اور ان کے والدین کے خواب چکناچور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین معاملے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، ساتھ ہی متاثرہ طلبہ کو معاوضہ بھی دیا جانا چاہیے۔

زینت شبرین نے مزید کہا کہ ’نیٹ‘ پیپر لیک معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس پورے پیپر لیک ریکیٹ کے پیچھے بی جے پی سے وابستہ افراد کا ایک منظم گٹھ جوڑ کام کر رہا ہے، جو غیر قانونی طریقوں سے طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس اس ناانصافی کے خلاف طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جس افسر کے دورِ کار میں 2024 کی ’نیٹ‘ امتحان کا پرچہ لیک ہوا تھا، اسی شخص کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کا پرنسپل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ زینت شبرین نے کہا کہ پیپر لیک گھوٹالے میں ملوث افراد کو بی جے پی حکومت بڑے عہدے دے کر نواز رہی ہے۔

اس احتجاج میں ممبئی یوتھ کانگریس کے نائب صدر پنکج چودھری، جنرل سکریٹری تیجس چاندورکر، آصف خان، گرمن سنگھ، گنیش شیگار، متیش سونکر، سنتوش یادو، ضلع صدر شیکھر جگتاپ، شیو یادو، عبدالسمَد، اسمبلی صدور عمران خان، پرسَن راندیوے، آشیش سروج، التمش قریشی، راہل پیڈنیکر، راج تورے راؤ، سچن، برج موہن یادو، سہیب، مظہر اور ابو طالب سمیت سینکڑوں عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔ احتجاج کے دوران پولیس نے تمام مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

MRCC Urdu News 13 May 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading