یوگی راج میں غنڈہ راج،8 پولس اہلکار ہسٹری شیٹر کی فائرنگ میں ہلاک

لکھنو۔3۔جولائی۔اتر پردیش میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور پولس اہلکاروں پر حملے کی خبریں بھی اکثر و بیشتر آتی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر یو پی میں بدمعاشوں کی کارستانی سامنے آئی ہے جس میں کئی پولس اہلکاروں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کانپور میں ہسٹری شیٹر کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچی پولس پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا جس میں ڈی ایس پی سمیت 8 پولس اہلکار شہید ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کانپور کے چوبے پور علاقے میں پولس ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کو پکڑنے گئی تھی، لیکن اچانک پولس ٹیم پر ہی حملہ ہو گیا جس میں ڈی ایس پی بلہور دیویندر سمیت دیگر 8 پولس والے شہید ہوگئے۔ واقعہ میں 7 پولس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی خبریں مل رہی ہیں۔

پولس ترجمان نے واقعہ کے تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی دیر شب تقریباً 1 بجے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بلہور دیویندر مشرا کی قیادت میں بٹھور، چوبے پور، شیو پور تھانوں کی پولس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے وکرو گاؤں پہنچی تھیں۔ محاصرہ کرتے ہوئے بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا گیا، لیکن اسی دوران مجرموں کو پولس کے آنے کی خبر لگ گئی۔ اچانک بدمعاشوں نے چھت پر چڑھ کر پولس پر گولی باری شروع کردی اور پولس ٹیم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading