ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): 15 اگست یومِ آزادی کے جشن کے موقع پر ناندیڑ ضلع راشٹروادی کانگریس (یوتھ)کے شہر صدر محسن خان پٹھان کی جانب سے شاندار ترنگا بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی حلقہ قندہار لوہا شری پرتاپ پاٹل چکھلی کر(قائد این سی پی) موجود تھے۔اس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں این سی پی کے کارکنان شریک ہوئے۔
یہ ریلی برکت کامپلکس سے گزرتے ہوئے دیگلورناکہ ‘ قدیم گنج ‘ منیارگلی ‘ چوک بازار ]قدیم مونڈھا ‘وزیر آباد سے ہوتے ہوئے شیواجی مہاراج کے مجمسہ کے پاس انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔اس ریلی میں سابقہ ایم ایل اے موہن ہمبرڈے ‘ اوم پرکاش پوکرنا شہر صدر ‘ شری پاوڑے ‘صابرچاوس ‘ محمدخان پٹھان (ریاستی قائد)‘ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے
۔واضح رہے کہ پوری ریلی کے دوران پرتاپ پاٹل نے محسن خان کے ہمراہ بایک پرسوار تھے ۔محسن خان پٹھان نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایسی ریلیاں نکالی جاتی ہیں تاکہ نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہو۔