یمن میں نئی حکومت خوش آئند:سعودی

ریاض ۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ یمن میں نئی حکومت کی تشکیل خوش آئند اقدام ہے۔ویب سائٹ کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یمن میں نئی حکومت کی تشکیل ریاض معاہدے کا نفاذ ہے جس سے امید ہے کہ ملک میں امن واستحکام قائم ہوگا۔ اس سے ملک میں موجود سیاسی بحران کا بھی حل ملے گا۔ دوسری طرف وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ریاض معاہدے کے تحت برادر ملک یمن مین نئی حکومت کی تشکیل اہم اقدام ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام سے سیاسی حل تک پہنچنے، بحران ختم کرنے، امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور برادر یمنی عوام کی امیدیں پوری ہونے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment