ہیرا گولڈ کی نوہیرا شیخ شیموگہ جیل میں

بنگلورو۔۲۸؍جولائی: (مدثراحمد):کروڑو ںروپیوں کے گھوٹالے کو انجام دینے والی ہیرا گولڈ یعنی ہیرا گروپ آف کمپنیز کی مالکن اور یم ای پی کی بانی نوہیرا شیخ کو کرناٹک کی شیموگہ جیل منتقل کیاگیا ہے ۔ یہاں کی سائبر ، اکنامک افینس اور نارکوٹک ( سی ای ین ) پولیس نے نوہیر ا شیخ کو دھوکہ دہی اور پونزی اسکیم چلانے کے الزامات میں گرفتار کیاہے ۔ بتایا جارہاہے کہ نوہیرا شیخ کے خلاف شیموگہ ضلع میں 20 سے زائد معاملات درج ہیں اور ان معاملات میں پوچھ تاچھ کے لئے انہیں حیدرآباد کی جیل سے شیموگہ لایا گیا ہے ۔ آج صبح انہیں میجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد پوچھ تاچھ کے لئے پولیس نے اپنی تحویل میں لیاہے اور کل دوبارہ انہیں میجسٹریٹ کے سامنے پیش کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ سی ای ین پولیس کا کہناہے کہ 20 معاملات میں نوہیرا شیخ نے کروڑوں روپئوں کا غبن کیاہے اس تعلق سے ان سے پوچھ تاچھ کے لئے انہیں باڈی وارنٹ پر شیموگہ لایا گیاہے ۔ واضح ہوکہ کرناٹک کے آئی یم اے گھوٹالے سے بڑا گھوٹالہ مانے جانے والے ہیرا گولڈ گھوٹالہ اب بھی کرناٹک اور آندھراپردیش کی پولیس کی تحقیق میں ہے جبکہ اس کے متاثر ین کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کروائی جائے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading