ممبئی ۔ 02 دسمبر 2018 مہاراشٹر اور مراٹھی سیاست کرنے کے مشہور ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج ہندی پر نشانہ لگاتے ہوئے اسے قومی زبان ماننے سے انکار کر دیا۔
راج ٹھاکرنے نے کہا، ’’بلاشبہ ہندی ایک خوبصورت زبان ہے لیکن یہ قومی زبان ہے یہ کہنا غلط ہے۔ قومی زبان کے حوالہ سے کوئی فیصلہ آج تک نہیں لیا گیا۔
ہندوستان میں جس طرح ہندی زبان موجود ہے اسی طرح مراٹھی، تمل، گجراتی اور دیگر زبانیں بھی موجود ہیں۔‘‘