ہندوستان بھی کورونا کے خوفناک اسٹیج کی طرف بڑھ رہا ہے،ڈاکٹرس، نرسوں کو خصوصی تربیت

نئج دہلی:کورونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لیے اس وقت بڑے پیمانے پر ڈاکٹرس، نرسوں، پیرامیڈیکل اہلکاروں، ٹیکنیشینوں، اسسٹنٹ نرسنگ اسٹاف وغیرہ کو خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے اموات لگاتار بڑھ رہی ہیں اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہندوستان میں بھی یہ مہلک وبا خوفناک اسٹیج کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آگے حالات مشکل ہونے والے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے سڑکوں پر تعینات پولس اہلکاروں، ہیلتھ خدمات سے جڑے ریاستی حکومت کے افسران اور صف اول کے دیگر اہلکاروں کو بھی کورونا وائرس سے لڑنے کی ٹریننگ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ٹریننگ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی مدد سے دی جا رہی ہے۔

وبا کے اگلے اسٹیج میں بڑھنے والے پازیٹو معاملوں سے نمٹنے کے لیے موجودہ صف اول میں تعینات لوگوں کی جگہ لینے کے لیے ایک بڑے انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی۔ اسی انسانی وسائل کو تیار کرنے کے لیے یہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے اس کے لیے ‘دیکشا’ پلیٹ فارم پر آن لائن ٹریننگ پورٹل کی شروعات کی ہے۔

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ "پولس، ہیلتھ اور دیگر اہلکاروں کو یہ ٹریننگ دینے کا مقصد انھیں کورونا کی روک تھام کے تئیں پیشہ ور بنانا اور محفوظ رہتے ہوئے کام کرنے کے طریقے بتانا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کسی بھی جگہ، کسی بھی وقت ٹریننگ کی سہولت مہیا کرتا ہے تاکہ کووڈ-19 سے اثرانداز طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری ورک فورس کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔”

مذکورہ پورٹل پر مرکزی وزارت برائے صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور وزارتوں کی اہم جانکاریاں دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اس آن لائن پورٹل کے ذریعہ سے کورونا کی جنگ لڑ رہے ہیں صف اول کے اہلکار لگاتار اَپ ڈیٹ رہ سکیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading