حیدرآباد: حیدرآباد لوک سبھا کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے کہا کہ ہم لوگ رضاکار کے نہیں ہیں،ہم مجلس کے وارث نہیں ہیں۔ہم کسی کو ڈراتے اور دھمکاتے نہیں ہیں۔
ہم 15منٹ پولیس کو ہٹانے کی بات نہیں کرتے ہیں،اس کے بجائے ہم یہ کہتے ہیں کہ 15سکنڈ نکالتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اوربھڑکاو تقریر میں نہ پڑیں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سب کا ساتھ سب کا وکاس، ہم کو وکست بھارت کی طرف پیشقدمی کرنا ہیں تو اس کے لئے صرف 15منٹ لگیں گے۔اس وقت میں ووٹ کا استعمال کریں۔