اسرائیل میں ہلاکتیں 900، فلسطین میں 690: غزہ پر بمباری کے بدلے حماس کی اسرائیلی یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی

سنیچر سے شروع ہونے والے ‘طوفان الاقصیٰ آپریشن’ کے نتیجے میں اسرائیل اور فلسطین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1600 ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی بازیابی کے لیے ہر حد تک جائیں گے تاہم حماس نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے بدلے میں یرغمالیوں کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف بھرپور قوت کا استعمال کرے گا اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہر حد تک جائے گا.

اسرائیل پر حماس کے حملے کے نتیجے میں اب تک 900 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 690 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں حماس کی جانب سے درجنوں اسرائیلی شہریوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کے اہلخانہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

حماس کی جانب سے اسرائیلی فضائی بمباری کے ردعمل میں اغوا کیے جانے والے اسرائیلی افراد کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کی پٹی کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے اور فلسطینی عوام کے لیے خوراک، ایندھن، بجلی اور پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading