شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فی الحال زلزلے سے ضلع میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 کے قریب تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا مرکز پڑوسی ریاست جموں و کشمیر میں تھا۔ صبح تقریباً 8.08 بجے زلزلے کے جھٹکے دو سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔