ہتک عزت کیس: گجرات ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کی عرضی کو کیا خارج، سیشن کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا

گاندھی نگر: مودی کنیت ہتک عزتی کے معاملہ میں گجرات ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے راہل گاندھی کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے اس حکم کو برقرار رکھا ہے جس میں ‘مودی کنیت’ کے ریمارک کے خلاف ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے سے انکار کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد راہل گاندھی الیکشن نہیں لڑ سکیں گے اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی اپنی حیثیت کی معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر سکیں گے۔ وہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔

گجرات ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی سزا کا حکم مناسب ہے، مذکورہ حکم میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے عرضی خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف کم از کم 10 مجرمانہ مقدمات زیر التوا ہیں۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ 2019 کے انتخابات کے دوران ایک جلسہ عام سے متعلق ہے جہاں راہل گاندھی نے مودی کنیت پر تبصرہ کیا تھا۔ گجرات کے بی جے پی لیڈر پورنیش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی مودی سرنام کے لوگوں کو بدنام کیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading