ہاوڈی مودی پروگرام میں اس وجہ سے ایک گھنٹے دیر سے پہنچے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ۔ جانیں کیا ہے وجہ۔

ہاوڈی مودی پروگرام میں اس وجہ سے ایک گھنٹے دیر سے پہنچے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ۔ جانیں کیا ہے وجہ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو امریکہ کے ہیوسٹن میں منعقد ہاوڈی مودی ایوینٹ میں 50 ہزار لوگوں کو خطاب کیا۔ این آر جی اسٹیڈیم میں کافی تعداد میں ہندستانی نژاد امریکی لوگوں کو پی ایم مودی نے اپنی تقریر کے ذریعے ابھرتے اور مضبوط ہندستان کی تصویر دکھائی۔ حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہاوڈی مودی ایونٹ میں ایک گھنٹے سے زیادہ کی دیری سے پہنچے۔ ایسے میں ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔

ہیوسٹن کےاین آرجی اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کا خطاب رات 9:20 بجے شروع ہوا۔ اس کے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کرنا تھا لیکن وہ ہاوڈی مودی ایوینٹ میں رات 10:25 بجے پہنچے یعنی ایک گھنٹہ 5 منٹ کی تاخیر سے۔ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس لئے دیر سے پہنچے کیونکہ انہیں ہیوسٹن میں سیلاب کے حالات کی بریفنگ لینی تھی۔ بتا دیں کہ ہیوسٹن میں گزرے کچھ دنوں سے موسم بیحد خراب ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات ہو گئے ہیں۔ اب تک 5 لوگوں کی جان بھی جا چکی ہے۔

ہاوڈی مودی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب اتوار رات 9:39 بجے شروع ہونا تھا اور یہ تقریبا آدھے گھنٹے چلتا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب شروع ہوتا۔ ٹرمپ کے لیٹ ہونے پر وزیر اعظم مودی 9:20 بجے اسٹیج پر پہنچے۔ تقریبا نصف گھنٹہ بولنے کے بعد انہوں نے اسٹیج چھوڑ دیا۔ بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوبارہ اسٹیج پر آئے۔

Read More

Leave a comment