گرفتار شدہ نوجوانوں کا پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے کوئی تعلق نہیں:یوسف سادات

ممبئی :25جنوری(ورق تازہ نیوز)22 جنوری2019ئ کو ممبرا اور اورنگ آباد شہر کے 9 مسلم نوجوانوں کو مہاراشٹرا اے۔ ٹی۔ ایس نے گرفتار کیا تھا ۔ اس ضمن میں مختلف اخبارات میں ”گرفتار شدہ نوجوانوں کا تعلق پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے ہیں“۔ ایسی خبر شائع کی تھی۔

اسی ضمن میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر جناب یوسف سادات نے اپنے اخباری بیان سے یہ صاف کردیا کہ ان گرفتار شدہ نوجوانوں کا کسی طرح سے کوئی بھی تعلق پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے نہیں ہے۔ اور وہ ہمارے رکن نہیں۔ تنظیم کی ساکھ کو خراب کرنے کےلئے اخباروں اور نشریاتی اِداروں کے ذریعہ اِس خبر کو عام کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی کچھ اخباروں اور نشریاتی اِداروں نے ایسی ہی جھوٹی خبریں تنظیم کے بارے میں شائع کی تھیں۔ تنظیم نے اس کی شکایت پریس کاﺅنسل آف انڈیا سے کی۔ اِس کے فوری بعد پریس کونسل آف انڈیا کے صدر جناب جسٹس کاٹجو نے تمام اخباری اِداروں کو یہ احکام دیئے تھے کہ مستقبل میں کوئی بھی تنظیم یا پارٹی کے بارے میں کوئی خبر حاصل ہونے کے بعد شائع کرتے ہوئے اس کی مصدقہ صاف وضاحت کرنے کے بعد ہی اخباروں میں شائع کریں۔

پریس کونسل آف انڈیا کے احکام اور فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ خبر شائع کرکے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اِسی ضمن میں اس پریس نوٹ کے ذریعہ سے ہم نے تنظیم کا موقف واضح کیا ہے کہ مذکورہ خبر میں جو غلطی ہوئی ہے اس کو درست کرتے ہوئے ہماری وضاحت کو وہ اپنے اخبار میں شائع کریں۔ اس طرح کی مانگ ریاستی صدر نے کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading