کووڈ-19 کے معاملوں میں لگاتار اضافہ، مرکزی حکومت الرٹ، ریاستوں کو ایڈوائزری جاری

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ اور ہندوستان میں جے این 1 ویریئنٹ کے پہلے معاملے کا پتہ چلنے کو مدنظر رکھتے ہوئے سبھی ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کر دیا ہے۔ کورونا کے نئے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرکز پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے اور 18 دسمبر کو ریاستوں کے نام جاری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وہ کووڈ حالات پر مستقل نگرانی بنائے رکھیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ریاستوں کو مستقل بنیاد پر ضلع وار ایس اے آر آئی اور آئی ایل آئی معاملوں کی رپورٹ و نگرانی کرنی ہوگی۔ ریاستوں کو زیادہ تعداد میں آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ سمیت ضروری ٹیسٹ یقینی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جینوم سیکوئنسنگ کے لیے پازیٹو نمونے آئی این ایس اے سی او جی تجربہ گاہوں میں بھیجنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں 8 دسمبر کو کووڈ-19 کے ذیلی ویریئنٹ جے این 1 کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ تب ایک 79 سالہ خاتون اس سے متاثر پائی گئی تھیں۔

کچھ دن قبل سنگاپور میں بھی ایک ہندوستانی مسافر جے این 1 ذیلی ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا تھا۔ وہ تمل ناڈو کے تیروچیراپلی کا رہنے والا تھا۔ اس نے اکتوبر ماہ میں سنگاپور کا سفر کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading