کووڈ کی تیسری لہر کے لیے مودی ذمہ دار: بایاں محاذ

اگرتلہ، 17 جنوری (یو این آئی) تریپورہ میں بایاں محاذ نے ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے چارجنوری کو ہونے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ریاستی سکریٹری اور سابق ایم پی جتیندر چودھری نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے اس وقت ریلی سے خطاب کیا جب وزارت صحت کووڈ اور اومیکرون کے پھیلاؤ کے بارے میں وارننگ جاری کر رہی تھی۔ تاہم مسٹر مودی اس وقت اس کے مضر اثرات کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے ایک وفد نے اتوار کو وزیر اعلیٰ بپلو دیو سے ملاقات کی اور ریاست میں کووڈ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ بائیں محاذ نے حکومت سے کووڈ متاثرہ کے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے دینے کا بھی مطالبہ کیا، جس کا اس نے اعلان کیا تھا۔

بایاں محاذ نے بڑے پیمانے پر اومیکرون ویرینٹ کے ٹیسٹ کے لیے تمام سب-ڈویژن میں ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کووڈ مراکز کو مناسب ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، ادویات، خوراک، آکسیجن جیسی سہولیات سے آراستہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کروانے والے کووڈ مریضوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی تجویز بھی حکومت کے سامنے رکھی گئی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading