کورونا ویکسین میں دھوکہ دہی ، کالا بازاری کے خلاف دائر عرضی پرسپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

کورونا وائرس ویکسین میں دھوکہ دہی ، بلیک مارکیٹنگ کے خلاف دائر درخواست پر سپریم نے سماعت سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ کوئی مثال دیں ، ہم اس طرح کے مطالبے پر عام حکم نافذ نہیں کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار مناسب بنیادوں اور ٹھوس دستاویزات کے ساتھ ایک نئی درخواست دائر کرسکتا ہے۔ کورونا کی فرضی ادویات اور جعلی ٹیکے کی فروخت کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت سخت ہدایات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ ایک درخواست دائر کی گئی تھی ۔درخواست میں تنظیموں ، کمپنیوں یا آن لائن ایپس کے ذریعہ اس طرح کی فروخت اور اشتہارات کی روک تھام کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مرکز کو ہدایات دینے کا بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ جعلی ویکسی نیشن کے خطرہ کے خلاف شہریوں کو آگاہ کرنے کے لئے بیداری مہم پروگرام چلائیں…

Leave a comment