کورونا اپڈیٹ: چوبیس گھنٹوں میں103 نئے پازیٹیو کیسس۔اب تک 10 ہلاکتیں

نئی دہلی۔جیسا کہ خطرہ ظاہر کیا جا رہا تھا، ہندوستان میں بھی کورونا اپنا اثر دکھانے لگا ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو گئے ہیں کہ کئی طرح کے احتیاطی اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹے میں یعنی پیر کے روز کورونا وائرس پازیٹو 103 کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ ہندوستان میں جہاں مہلوکین کی تعداد 10 ہو گئی ہے

وہیں اس وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 89 مریض اس وائرس کی زد میں ہیں۔ اس ریاست میں دو لوگ اس وبا کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہندوستانی ریاستوں میں دوسرا نمبر کیرالہ کا آتا ہے جہاں تقریباً 60 افراد سخت نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہاں کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں پیر کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت درج کی گئی۔ اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک کی تقریباً 30 ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہو چکا ہے۔ پنجاب، مہاراشٹر اور چنڈی گڑھ میں کرفیو بھی نافذ ہو چکا ہے۔ دہلی میں بھی غیر اعلانیہ کرفیو کا ماحول ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading