کورونا بریکینگ نیوز : ناندیڑ میں آج (12 مئی) رات مزید 10 مریض کورونا پازیٹیو، ایک مریض صحتیاب

2020_5$largeimg11_may_2020_1008332278999848186838333689..jpg

ناندیڑ:12مئی۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیں آج شب تقریبا پونے دس بجے ضلع انتظامیہ نے اطلاع دی کہ ناندیڑ شہر میں آج رات مزید 10افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس طرح اب ناندیڑمیں متاثرین کی تعداد63 تک پہنچ گئی ہے۔دس مریض شہر کے نگینہ گھاٹ علاقہ کے ساکن ہے۔

ناندیڑضلع میں گیارہ دنوں میں57مریض کرونا متاثر پائے گئے ہیں پنجاب سے ناندیڑ واپس آنے والے ڈرائیور کی دو سوائب رپورٹ نیگیٹیو آنےکے بعد اسے آج رات گھر بھیج دیاگیا ہے اس طرح ب تک ناندیڑمیں صرف ایک مریض صحتیاب ہوا ہے جبکہ 5افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

آج رات پازیٹیو پائے گئے دس مریضوں میں چھ خواتین ہیں جن کی عمریں 55‘65‘69‘48اور35 سال ہے ۔اورایک سات سال کی لڑکی بھی ہے ۔ جبکہ چار مرد ہیں جن کی عمریں 55‘60‘53اور 25 سال ہے ۔ان میںسے دو فرد کاتعلق فرید آباد ہریانہ سے ہے اور ایک دہلی ‘ایک منسا(پنجاب) سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر ناندیڑ کے ساکن ہے ۔

فی الحال ان نئے دس مریضوں کو یاتری نواس کے کوویڈ سنٹرمیں رکھاگیا ہے اورانکی حالت مستحکم ہے۔آج ناندیڑمیں ایک مریض صحت یاب بھی ہوا ہے جوپیشہ سے ڈرائیور اور پنجاب سے ناندیڑ واپس لوٹا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading