کنوٹ:18/اپریل(اکرم چوہان)ناندیڑ ضلع کے اہم تعلقہ کنوٹ میں 27 سالہ مُسلم نوجوان پر نہ معلوم شخص کے جانب سے حملہ ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ کی رات کنوٹ شہر کے سبھاش نگر علاقے میں رہنے والے مُسلم نوجوان سمیر شاہ ابراہیم شاہ خون میں لت پت دکھائی دیا ۔
وہیں بازو میں ایک بڑا سا پتھر اور لکڑی بھی دکھائی دی،جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے اس نوجوان کو کنوٹ کے سرکاری دواخانے منتقل کیا پھر وہاں سے عادل آباد کے دواخانے میں منتقل کیا گیا ہے،
اُس نوجوان کے طبعیت کے تعلق سے ابھی کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔کنوٹ کے سابق صدر بلدیہ ساجد خان اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
