کنوٹ:23اگست : (اکرم چوہان)آج صبح ساڑھے اٹھ بجے کنوٹ سے ناندےڑ والی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں چڑھنے کے دوران 25 سالہ نوجوان کا پاو¿ں پھسل گیا ہر وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا بعد میں ایسی اطلاع ملی ہے کہ اس نوجوان کوناگپور سے یہاں کے خانگی اسپتال مںعلاج کیلے منتقل کیاجارہاتھا کہ دوران علاج اس کی موت ہو گئی ۔\
۔تفصیل کے مطابق کنوٹ سے ناندیڑ کی سمت جانے والی انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین آج کنوٹ اسٹیشن پر صبح ساڑھے اٹھ بجے روانہ آئی تھی ۔جب ٹرین اسٹیشن سے روانہ ہوگئی تو ایک نوجوان گاڑی میں چڑھنے کی کوشش کرتا رہا لیکن اس کا پاو¿ں اچانک سے پھسل گیا اور وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔ اس نوجوان کا نام میش کنا کے عمر 25 سال بتائی جا رہی ہے اس واقعے کا ویڈیو بھی سامنے ایا ہے
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نوجوان ٹرین اسٹیشن سے چھوٹنے کے بعد اس میں چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بدقسمتی سے اس کا پاو¿ں ٹرین کی سیڑھیوں پر رُکنے کے بجائے نیچے چلا گیا اور وہ سیدھے ٹرین کے نیچے اگیا کچھ دیر بعد لوگوں نے چیخ وپکارا کرتے ہوئے ٹرین کو روک دیا لیکن اس وقت تک کافی دیر ہو گئی تھی اور نوجوان کا ایک پاوں نیچے سے کٹ چکا تھا اسے شدید علاج کے بعد عاد آباد منتقل کیا گیا لیکن بعدمیں ناگپور جانے کامشورہ ڈاکٹرنے دیا۔مگر بتایا جاتا ہے کہ اس کی دوران سفر ہی موت ہو گئی۔
https://fb.watch/mBIJSJ4xsw/?mibextid=6aamW6