کملیش تیواری کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پراشتعال انگیز پوسٹوں کی بھرمار’پولس کی بڑی کاروائی

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤمیں 18 اکتوبرکوہوئےکملیش تیواری قتل کے بعد سے ہی سوشل میڈیا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے والے اشتعال انگیزپوسٹوں کا سیلاب آگیا تھا۔

ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرنےاس پرنظرڈالی اورہیڈ کوارٹرسمیت سبھی اضلاع کی سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کوایسی پوسٹوں پرکارروائی کا حکم دیا تھا۔ خود ڈی جی پی اوپی سنگھ نےکہا تھا کہ ماحول خراب کرنے والے پوسٹوں پرراسوکا تک کی کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ یوپی پولیس کے آئی جی لاء اینڈ آرڈرپروین کمارنے بتایا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں 32 ایف آئی آردرج ہوئی ہیں۔

اترپردیش کےآئی جی لاء اینڈ آرڈرپروین کمارکے مطابق اس قتل کےبعد سے گزشتہ 72 گھنٹوں میں 32 ایف آئی آردرج ہوئی ہیں۔ جبکہ 178 سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا پھرپیج کو بلاک کروایا گیا۔ کانپورشہراوراوریا میں 3-3 اورڈی جی پی ہیڈ کوارٹرکی مانیٹرنگ سیل نے 4 ایف آئی آردرج کرائی ہیں۔ آئی جی لاء اینڈ آرڈرنے بتایا کہ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرکی سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل مسلسل اشتعال انگیزپوسٹوں کی نگرانی کررہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading