ریالی میں سیکولر عظیم اتحادمیں شامل تمام پارٹیاں شامل ہوں گی
ناندیڑ:24 مارچ( ورق تازہ نیوز) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے 16۔ناندیڑحلقہ انتخاب سے 25 مارچ پیر کو کانگریس پارٹی کاا میدوار پرچہ نامزدگی داخل کرے گا۔ کانگریس امیدوار کے نام کااعلان ابھی نہیں کیاگیاہے تاہم ایسی خبر ہے کہ پارٹی پردیش صدر اور موجودہ ایم پی اشوک راو جی چوہان یا اُن کی شریک حیات محترمہ امیتاتائی چوہان پیر کواپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کانگریس کی آٹھویں فہرست جاری» جانئیے ناندیڑ سے کس کے نام پر لگی مہر
کانگریس امیدوار کی ریالی 25 مارچ بروز پیر کو صبح گیارہ بجے پرانا مونڈھا سے نکلے گی ۔ریالی میں عظیم سیکولر اتحاد میںشامل انڈین نیشنل کانگریس پارٹی ‘راشٹروادی کانگریس ‘شیتکری کامگار پارٹی ‘ پی آرپی (کواڑے گروپ)‘آر پی آئی(گؤئی گروپ) سوابھینمان شیتکری سنگھٹنا ‘ بہوجن ویکاس اگھاڑی ‘ کے قائدین اور ورکرس بڑی تعداد میں شریک رہیں گے۔
ریالی پرانا مونڈھاٹاور ‘گرودوارہ و چوک ‘مہاویرچوک‘ وزیر آباد ‘ متھا چوک ایس پی آفس ‘ کلامندر‘شیواجی نگر اووربریج ‘ جیوتی ٹاکیز ‘براہ گوکل نگر‘اندراگاندھی میدان میں پہونچے گی جہاں پرعظیم جلسہ عام ہوگا ۔
ایم ایل سی امرناتھ راجورکر صدرناندیڑشہر وضلع کانگریس پارٹی ‘ اورگوئند ناگولی کر شندے ‘ضلع صدر ناندیڑ نے پارٹی کے ورکرس اور مداحوں سے امیدوار کی عظیم ریالی میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔ واضح ہو کہ ناندیڑحلقہ لوک سبھا میں اصل مقابلہ کانگریس پارٹی اور بی جے پی میں ہوگا ۔