نئی دہلی: کانگریس نے اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، اتراکھنڈ اور منی پور میں لوک سبھا کی 38 سیٹوں کے لئے ہفتہ کو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی سیکریٹری مکھل واسنک کی جانب سے ہفتہ رات دیر جاری فہرست کے مطابق پارٹی نے بزرگ لیڈر دگوجیہ سنگھ کو بھوپال سے امیدوار بنایا ہے۔ اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کو ریاست کی نینی تالادھمسنہ نگر سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ مہاراشٹر کے سابقہ وزیراعلیٰ اشوک چوہان ایک بار پھر ناندیڑ سے چناؤ لڑینگے۔ سابق مرکزی وزیر ویرپا موئلی کو کرناٹک کی چکبلاپر لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں لوک سبھا میں کانگریس کے نیتا ملکارجن کھڑگے کو ریاست کی گلبرگہ سیٹ سے پھر پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
M Veerappa Moily to contest from Chikkaballapur (Karnataka), Meenakshi Natarajan from Mandsaur (MP), Ashok Chavan from Nanded (Maharashtra), Rashid Alvi from Amroha (UP), Manish Khanduri from Garhwal (Uttarakhand). #LokSabhaElections2019 https://t.co/56lwefooT0
— ANI (@ANI) March 23, 2019
