ناندیڑ ::25جنوری(ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی قانون ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف کل جماعتی تحریک کی جانب سے پچھلے ایک ماہ سے منظم احتجاجی تحریک چلائی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں اب تک کئی سرگرمیاں انجام دی جاچکی ہے جس کے تحت سب سے پہلے بڑے پیمانے پر ضلع کلکٹر دفتر پر احتجاجی دھرنا کا انعقاد کیا گیا ۔
اس کے بعد مدینتہ العلوم ہائی اسکول گراو¿نڈ پر خواتین کا عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا گیا ۔اسی طرح دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر ناندیڑ کی آواز کے عنوان سے ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے13 جنوری سے بے مدت احتجاجی دھرنا دیا جارہاہے ۔اور اب اسی سلسلہ میںکل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 27 جنوری بروز پیر بوقت بعد نماز مغرب تا رات دس بجے ناندیڑ کے دیگلور ناکہ پانی کی ٹاکی کے مقام پر ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد کیا جائے جس میں تمام مسلکوں کے علماء،تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ،اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کو مدعو کیاجارہاہے ۔
یہ جلسہ صرف مرد حضرات کے لئے رہے گا ۔جلسہ کے دوران لوگوںکو شہریت ترمیمی قانون ،این آر سی اور این پی آر کے بارے میں تفصیلی معلومات دی جائے گی ۔اور اس کے منفی اثرات کے بارے میں اگاہ کیا جائے گا ۔مذکورہ قوانین کےخلاف چلائی جارہی احتجاجی تحریک کی اب تک کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دی جائے گی ۔جلسہ کو کامیابی بنانے کےلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہے ۔ساتھ ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی رہنمائی کی جائے گی ۔جلسہ کو کامیاب بنانے کےلئے تمام لوگوں سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
جمادی الثانی کاچاند نظر نہیں آیا
ناندیڑ: 25جنوری(راست) آج 29جمادی الاول مطابق 25 جنوری بروز ہفتہ حضرات اراکین مجلس رویت ہلال نے نماز مغرب مسجد دارالعلوم ناندیڑمیںادا کرنے کے بعد چاند کے دیکھنے کااہتمام کیا ۔مطلع اابرآلود تھا ۔چاند نظر نہیں آیا ۔دہلی ‘ممبئی ‘حیدر آباد ‘ پھلواری شریف سے بھی ایسی ہی اطلاع موصول ہوئی ۔اسلئے 26جنوری اتوار کو 30جمادی الاول ہے ۔انشاء27 جنوری کویکم جمادی الثانی ہوگی ۔ شرکاءاجلاس میں مفتی محمدظہیر الدین قاسمی ‘ مولانا عبدالرشید قندہاری قاسمی ‘مولانا رشیداحمدقاسمی ‘مفتی محمدابراہیم قاسمی ‘ مولانا عبدالحمید قاسمی ‘ حافظ عبدالواحد اشاعتی ‘ابراہیم خاں نظامی ‘ مولانا عبدالرحمن قاسمی ‘مفتی عبدالرزاق مظاہری ‘ حافظ عبدالعلیم جمالی ‘ حمید الدین ‘عبدالقوی انصاری موجود تھے ۔ا س طرح کاپریس نوٹ مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی صدر مجلس رویت ہلال ناندیڑ نے جاری کیا۔
میونسپل کارپوریشن پربھنی کے زیراہتمام
کابینی وزیر ورابطہ وزیر نواب ملک کاپُرتپاک استقبالیہ
پربھنی:25جنوری۔میونسپل کارپوریشن پربھنی کی جانب سے ضلع کے نو نامزد وزیررابطہ وکابینی وزیر نواب ملک کے اعزاز میں 24جنوری کو بی رگھوناتھ ہال میںشاندارعوامی استقبالیہ جلسہ کاانعقاد عمل میں آیا ۔جلسہ کی صدارت سریش وڑپورکر‘نے کی جبکہ مہمان خصوصی رکن پارلیمان سنجے جادھو تھے ۔ ا س موقع پر میئرانیتاروندر سون کامڑے ‘کمشنر رمیش پوار ‘ سبھاگرہ لیڈر سید سمیع عرف مجو لالہ کے علاوہ عہدیداران ‘ مہاویکاس اگھاڑی سرکارمیںشامل پارٹیوں کے اراکین اسمبلی ‘لیڈر اور ورکرس کی کثیرتعداد نے شرکت کی اور رابطہ وزیر کو مبارکباد پیش کی۔
حاجی شوکت تنبولی کا آل انڈیا حج ٹورس آرگنائزیشن چیرمین عہدہ پرانتخاب
ناندیڑ:25جنوری۔(راست)مسلم اے بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر جنااب حاجی شوکت تنبولی کا آل انڈیا حج ٹورس آرگنائزیشن چیرمین عہدہ پرانتخاب عمل میں آیا ہے ۔انکا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آنے پر ناندیڑ میںتنبولی حج ٹورس اینڈٹراویلس کے ذمہ دار شکیل احمد‘ عبدالرزاق (ریٹائرڈ ڈی واے ایس پی ناندیڑ) نے مبارکباد پیش کی ۔