کلکتہ: ہوائی جہاز کے لینڈنگ ڈور میں اسپائس جٹ کا ٹکنیشن کے پھنس جانے سے موت

کلکتہ: ہوائی جہاز کے لینڈنگ ڈور میں اسپائس جٹ کا ٹکنیشن کے پھنس جانے سے موت

کلکتہ: اسپائس جیٹ کا ٹکنیشن ہوائی جہاز کے لینڈنگ ڈور میں پھنس جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ ٹکنیشن وہاں اپنا کام کررہا تھا۔ یہ واقعہ کلکتہ کے نیتا جی سبھاش چندرا بوس انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پیش آیا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے اس کی نعش کو نکالاگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج رات 1.30بجے پیش آیا۔ روہت پانڈے نامی ایک 22سالہ ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر پرکام کررہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دروازہ بند گیا جس کی وجہ سے وہ دروازہ میں دب گیا۔ اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

اسپائس جیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہمارے ٹیکنیشن مسٹر روہت پانڈے کل رات کلکتہ ایئر پورٹ پرایک سانحہ میں ان کی موت ہوگئی۔مسٹر پانڈے ایئر کرافٹ Q400میں مینٹننس کا کام انجام دے رہے تھے۔ بد قسمتی سے دروازہ بند ہوگیا جس کی وجہ سے وہ دروازہ میں دب گئے۔ بعد ازاں دروازہ کو توڑکر انہیں باہرنکالا گیا جب تک وہ مرچکے تھے۔ اسپائس جیٹ کی ساری ٹیم روہت پانڈے کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دوسری جانب کلکتہ پولیس نے اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading