مولانا محمود مدنی کے جمیعتہ علماء ہند کے عہدہ سے استعفیٰ کی خبر کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر مولانا مو لیکر کافی اٹکلیں لگائی جارہی تھیں جس میں ایک خبر یہ بھی وائرل ہوئی کہ مولانا کشن گنج سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے لیکن آج مولانا محمود مدنی نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا.
گجرات ۔ 19؍جنوری 2019
مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند کی اطلاع کے بموجب مولانا محمود مدنی صاحب نے آج جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل ضلع نوساری گجرات میں جمعیۃ علماء ہند کے صد سالہ تقریبات کی ضمن میں منعقدہ علماء گجرات کا جمعیۃ علماء ہند میں کردار اور جنگ آزادی میں رول کے عنوان پر منعقدہ سیمینار کے آخر میں علماء کرام کے بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تیزی سے چل رہی جھوٹی بات کہ "آپ کشن گنج سے پارلیمنٹ الیکشن لڑنے والے ہے” اس بات کی تردید کی اور اسے افواہ اور گمراہ کن خبر سے تعبیر کیا، اس سیمینار کی صدارت جامعہ تعلیم الدین ڈابھیل کے سرپرست مفتی و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی احمد خان پوری صاحب دامت برکاتہم فرما رہے تھے جبکہ مہمانان میں مولانا مفتی زید مظاہری استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنئو ، مولانا ڈاکٹر عطاءالرحمن قاسمی لیکچرار دلی یونیورسٹی، اجمیر شریف کے سجادہ نشین عالی جناب دیوان سید زین العابدین صاحب وغیرہ شریک تھے۔