سری نگر، 14 نومبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد ہفتے کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔
وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں ہفتے کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔