کشمیری طلباءکیمپس سے باہر نہ جائیں:اے ایم یو

علےگڈھ 17 فبروری ۔ علےگڈھ مسلم ےونےورسٹی نے اپنے کشمےری طلبا کو ہداےت جاری کی ہے کہ وہ احتےاطی طور پر کےمپس سے باہر نہ جائےں کےونکہ شہر مےں پلواما حملے کے بعد احتجاج پھوٹ پڑا ہے ۔ ےونےورسٹی حکام نے ےہ بات بتائی ۔ کشمےر مےں پلواما کے مقام پر جمعرات کو ہوئے دہشت گردانہ حملے مےں سی آر پی اےف کے 40 جوان ہلاک ہوئے تھے ۔ علےگڈھ کے کئی شہروں مےں اس حملے کے خلاف احتجاج شروع ہوگےا ہے جس کو دےکھتے ہوئے علےگڈھ مسلم ےونےورسٹی انتظامےہ نے اپنے کشمےری طلبا کو کےمپس سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دےا ہے۔ ےونےورسٹی کے پراکٹ محسن خان نے بتاےا کہ ےونےورسٹی حکام کی جانب سے کےمپس مےں بھی لا اےنڈ آرڈر کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ےہ واضح کردےا کہ سوشےل مےڈےا پر کچھ اشتعال انگےز پےامات آ رہے ہےںجن کو دےکھتے ہوئے زےادہ چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ ےونےورسٹی انتظامےہ کی جانب سے کسی بھی لاقانونےت کو برداشت نہےں کےا جائےگا اور نہ ہی کسی قوم مخالف سرگرمی کی ےہاں اجازت دی جاسکتی ہے ۔

Leave a comment