دی کپل شرما شو میں ارچنا پورن سنگھ لیں گی سدھو کی جگہ »مجھے سے نہیں ہٹایا گیا: سدھو

ممبئی : آج سونی ٹی وی کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر دی کپل شرما شو کی اگلے ویکینڈ کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی گئی ہے جس میں سدھو کی کرسی ارچنا پورن سنگھ کو پیش کی گئی اس سے سبھی کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب سدھو کی جگہ ارچنا کو دی جائیگی.

دی کپل شرما شو سے ہٹائے جانے کی خبروں پر کیبنٹ وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ انہیں شو سے نہیں ہٹایا گیا ہے ۔ ایسے بیان 200 بار سامنے آچکے ہیں ۔ سونی ٹی وی سے مجھے ایسا کوئی میسیج نہیں آیا ۔ جو بول رہے ہیں وہ مجھے لیٹر دکھا دیں ۔ اس دوران پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر سدھو نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر آج بھی قائم ہیں ۔ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے ۔ وہیں دوسری طرف سونی ٹی وی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ جس میں دل کپل شرما میں کپل ارچنا پورن سنگھ کا سواگت کررہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے پر بیان دینے کے بعد پنجاب کیبنٹ وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی کپل شرما کے شو سے چھٹی کر دی گئی تھی ۔ کہا جارہا تھا اب شو میں سدھو کی جگہ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ ان کی جگہ لیں گی ۔
#NavjotSinghSidhu #TheKapilSharmaShow #SonyTV

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading