کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے والے بل پر پارلیمنٹ کی مہر

rajya_647_051316034919

نئی دہلی،2اگست(یواین آئی)کسی بھی شخص کو دہشت گرد قرار دینے کے التزام کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام(ترمیم)بل 2019پر جمعہ کو پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔راجیہ سبھا نے اسے ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ پاس کردیا جبکہ لوک سبھا نے اسے 24جولائی کو منظوری دےدی تھی۔راجیہ سبھا نے بل کو آج 42کے مقابلے 147ووٹوں سے پاس کردیا۔اس سے پہلے اپوزیشن اراکین نے اس بل کو عام آدمی کی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والا بتاتے ہوئے اسے تفصیلی جائزے کےلئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ایوان نے اس ضمن میں 85کے مقابلے 104ووٹوں سے خارج کردیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading