کرنول کے عالمی تبلیغی اجتماع میں لاکھوں مُسلمانوں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر ( سیاست نیوز) عالمی تبلیغی اجتماع کرنول میں آج دوسرے دن لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی ۔ ہفتہ‘ اتوار اور پیر تین روزہ اس اجتماع میں علمائے کرام کے ایمان افروز خطاب کی سماعت کے لئے مسلمانوں کی کثیر تعداد اجتماع گاہ میں صبح سے شام دیکھی گئی ۔ یہاںوسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اجتماع کا آغاز مولانا سعد گاندھلوی کے خطاب سے ہوا تھا ۔ کرنول کے مضافات میں موضع کھنڈرا پاڈو کے قریب تقریباً 1000 ایکڑ کی وسیع و عریض اراضی پر اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اتوار کے اجتماع میں ملک و بیرون ملک سے کئی مندوبین نے شرکت کی خاص کر متحدہ عرب امارات ‘ سعودی عرب ‘ مراقش ‘ ملایشیا اور انڈونیشیا سے بھی مندوبین کی کثیر تعداد شریک ہے ۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر مستان ولی کے مطابق ریاستی حکومت نے اس اجتماع کے لئے خصوصی بندوبست کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading