
دھولیہ(عامر ایوبی)دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق یہاں پر بی جے پی کو اکثریت مل رہی ہے وہ 38 سیٹیوں پر بی جے پی آگے ہے جو کہ اقتدار سے قریب ہے۔ دوسری جانب شیوسینا نے کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا وہ صرف چند سیٹیوں پر آکر سمٹ گئی ہے کانگریس این سی پی کی سیٹیں بھی ماضی کی بہ نسبت کم ہوتے ہوئے ہوئے نظر آرہی ہے ایم آئی ایم نے 4 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
