کرناٹک میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے ڈٹینشن سینٹر

بنگلور، 24 دسمبر (یواین آئی) کرناٹک میں ایک طرف شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور قومی شہری رجسٹر (این آر سي) کی مخالفت میں وسیع احتجاج ہورہے ہیں وہیں دوسری طرف ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ریاست میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے پوچھ گچھ کے لئے ’ڈٹینشن سینٹر‘ بنوا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے یہاں منگل کو بتایا کہ یہ سینٹر بنگلور شہر کے باہر نيل منگلا کے پاس سندي كوپّا گاؤں میں تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی تعمیر ریاست کے محکمہ داخلہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ سینٹر کمپلکس پورے ایک ایکڑ اراضی پر محیط ہے اور اس کی تعمیر اگلے سال جنوری تک مکمل کر لی جائے گی۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسے وزارت خارجہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اس مرکز میں ریاست میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور کاغذات کی عدم موجودگی پر انہیں ان کے متعلقہ ممالک کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کے داون گیرے، تماكورو، كولارا، میسورو، جنوبی کنڑ، اڈوپي، بدر اور ریاست کے دیگر حصوں میں رہنے کی رپورٹوں کے بعد یہ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading