کثیر تعداد میں مقتدیوں کے ساتھ نماز ادا کرنے پر امام سمیت 15 کے خلاف مقدمہ

بہرائچ:26 مارچ(یواین آئی)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئےتمام ہدایتوں کے باجود اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے رسیا علاقے میں کثیر تعداد میں مقدیوں کے ساتھ نماز ادا کرنے کے معاملے میں پولیس نے مسجد امام سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعدلوگوں کو سماج دوری بنائے رکھتے ہوئے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سبھی مذہبی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔ لیکن تمام ہدایات کو درکنار کرتے ہوئے بہرائچ کے رسیا بلاک کے آزاد نگر میں مسجد کے امام عمران خان مقتدیوں کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق تھانہ انچارج پی پی پانڈے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاک ڈاون کے درمیان متعدد مقتدیوں کے ساتھ نماز ادا کر نے والے امام عمران سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کی گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading