جمعیتہ علماءہند شہر ناندیڑ ( ارشد مدنی ) کے ذمہ داران کامذمتی بیان
ناندیڑ23مارچ(راست)شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم پر کراچی میں کئے گیے قاتلانہ حملے کی علماءناندیڑ نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور حضرت کی سلامتی کے لیے دعائیں فرمائی۔حافظ وقاضی محمدرفیق اشاعتی صدر جمعیت علماءشہرناندیڑ (ارشد مدنی) نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت شیخ الاسلام پر قاتلانہ حملے کی خبر ملتے ہی دل گوناگوں اضطرابی کیفیات سے دوچار ہوگیا، حضرت شیخ الاسلام کا معجزاتی طور پر حملے سے محفوظ رہنا یقیناً حضرت پر خاص فضل ایزدی کا نتیجہ ہی ہے ، ہم تمام علماء ناندیڑ اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پرزور مطالبہ کرتے ہیں حضرت پر قاتلانہ حملہ آوروں کا پتہ لگاکر جلد از جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔جسٹس ریٹائرڈ ،شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ پر قاتلانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مفتی سلیمان رحمانی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائشہر ناندیڑ نے کہا کہ حضرت مولاناتقی عثمانی صاحب ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے کبھی اپنی زبان،ہاتھ،اور قلم سے شاید ہی کسی کو تکلیف پہنچائی ہواور تو اور عرب کے علماء بھی ان سے بات کرتے ہوئے ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔مفتی تقی عثمانی صاحب پر حملہ صرف ایک فرد پر حملہ پر نہیں بلکہ پوری امت پر حملے کے مترادف ہے در حقیقت یہ حملہ استاذ الاساتذہ اور ہزاروں طلباء کے استاد پر کیا گیا ہے جو کروڑوں لوگوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ رب کریم ان کا سایہ امت کے سروں پر تادیر سلامت رکھے اور اس سایہ دار درخت کی چھاو¿ں سے ٹھنڈک کے حصول کو جاری و ساری رکھے ،شرپسند عناصر سے تمام عالمِ اسلام کی حفاظت فرماے۔بہر حال اس واقعہ سے باشندگان ہندیہ بہت متاثر ہیں اور دعا گو ہیں کہ باری تعالی صحت و عافیت کے ساتھ حضرت والا کے سایہ عاطفت کو دراز فرمائے اور ہر مکروہ سے حفاظت فرمائے۔آمین۔