اکولہ:(محمد فرحان امین) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے تشہیری جلسے میں یہاں خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان سرکاروں کی بدعنوانیوں نے ریاست کو پیچھے ڈھکیل دیا جس سے ریاست کی ترقی نہیں ہو پائی۔
وزیر اعظم نریندر مودی تشہیری جلسے سے خطاب فرما رہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حزب اختلاف پر زبردست تنقید کی۔
370 کو ہٹانے کے سلسلے میں نریندر مودی نے کہا کہ اس سے دیش کی عوام خوش ہے لیکن اس فیصلے سے کچھ لوگوں کے چہرے اتر گئے ہیں۔ آگے انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی سیاست سے مہاراشٹر کا بہت نقصان ہوا ہے۔ ایک وقت مہارشٹر میں بم پھوڑے گئے ممبئی میں بس،ٹرین،اہم عمارتوں میں بم دھماکے ہوئے۔
لیکن جن لوگوں پر شک تھا وہ دیش چھوڑ کر فرار ہوگئے ایسا کیسے ممکن ہوا؟ اتنے بڑے گناہ گار دیش کے باہر کسیے گئے؟ ایسا سوال شرد پوار سے کیا۔
اس وقت سرکاری سوسائٹیوں پر تنقید کرنے والوں پر بھی مودی نے تنقید کی۔